انصاف لائرز فورم سندھ کی جانب  سے سٹی کورٹ  میں ممبر سازی مہم 

Nov 06, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)انصاف لائرز فورم سندھ کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی میں ممبر سازی مہم کا انعقاد کیا گیا 700 سے زائد مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیئر وکلا نے پاکستان تحریک انصاف وکلا ونگ میں شمولیت اختیار کی۔ اختتامی تقریب میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے شرکت کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے وکلا کو مبادکباد پیش کی۔ پروگرام میں انصاف لائرز فورم سندھ کیچیف آرگنائیز ریاض آفندی، ماہر قانوندان ایڈووکیٹ، عبدالوھاب بلوچ، ایڈووکیٹ، انور کمار، ایڈووکیٹ نصراللہ جلبانی، ایڈووکیٹ عاشق احمدانی، ایڈووکیٹ ابراھیم ابڑو، ایڈووکیٹ نظیر محسود، ایڈووکیٹ رانا عمران،ایڈووکیٹ بھگوانداس، ایڈووکیٹ حسنین چوھان، ایڈووکیٹ شہناز میڈم، ایڈووکیٹ فریدہ عثمانی، ایڈووکیٹ ماہ جبین راجپوت، ایڈووکیٹ ارباب احمد، ایڈووکیٹ سعید عباسی، ایڈووکیٹ ظہور بھٹہ، ایڈووکیٹ منظور بھٹہ سمیت دیگر سینیئر وکلا نے شرکت کی۔

مزیدخبریں