اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن  ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد کل رکھا جائیگا


کراچی (نیوز رپورٹر)وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت 42ارب روپے لاگت سے پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیادپیر7 نومبر کو رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک تقریب دوپہر 12بجے بالمقابل ٹی سی ایس ٹاور، ایئرپورٹ روڈ پر منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی  وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق ہونگے۔ یہ  ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی کو ڈیجیٹل حب بنانے کی جانب اہم قدم ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن