آصف زرداری آپ تو ادادروں کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے،سابق وزیر 


کراچی (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنمائوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  آصف زرداری  اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہے ۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آپ تو ادادروں کی اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے۔ اور اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہہ کر دو سال تک ملک سے بھاگے رہے۔ علی زیدی نے کہاکہ آصف زرداری نے اپنی حکومت بنانے کے لیے غیرملکی آقاوں کے تلوے چاٹے۔عمران خان جیسا محب وطن پاکستانی نہیں دیکھا۔عمران خان اپنے ملک اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔عمران خان اپنی عوام کیساتھ ملکر اپنے ملک میں عوامی بالادستی کی جنگ لڑ رہا ہے۔آصف زرداری کو عمران خان کی عوامی مقبولیت کا خوف ہے۔عمران خان جلد سندھ سے اس کا صفایا کردینگے۔ پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی راجا اظہر نے  شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قانون حرکت میں آئے گا تو عوام بھی حرکت میں آئے گی، تشدد کرنے والے قانون نہیں سندھ حکومت کے ماتحت ہیں، ہماری عورتوں بچوں پر سندھ حکومت کے غلاموں نے تشدد کیا۔احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، بھٹو کی دعویدار جماعت نے جمہوری اقدار کو روند دیا ہے، ہمارے ورکرز پر تشدد ہوگا تو شرجیل میمن کو جواب دیں گے۔پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شرجیل میمن پہلے خود معلوم کرلے کہ وہ کس کے ہیں، فساد پھیلانا پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کا وطیرہ ہے، شرجیل میمن کی اوقات بس اتنی ہے کہ یہ ویڈیو کی دکان چلایا کرتے تھے، زرداری اور اسٹیبلشمنٹ کی انگلیوں پر ناچنے والا ہر کسی کو اپنی طرح سمجھ رہا ہے، ارسلان تاج نے کہاکہ شرجیل میمن جیسے فصلی بٹیر جدوجہد کی باتیں نہ کریں، عمران خان پر تنقید کر کے سیاسی بونے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جب ادارے ان سے کرپشن کی تحقیقات کرتے ہیں تو یہ چھڑی لے کر چلنا شروع کر دیتے ہیں، کراچی ہمارے پر امن احتجاج پر ریاستی دہشتگردی کی گئی، ایسا کبھی دور آمریت میں نہیں ہوا، ہم سڑک بھی بند کریں گے اور احتجاج بھی پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، آج اگر بینظیر زندہ ہوتی تو پی ٹی آئی پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتیں ۔

ای پیپر دی نیشن