اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے گریڈ 21کے افسر غلام محمد ڈوگر کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے،اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ، غلام محمد ڈوگر سی سی پی او لاہور ہیں اور گزشتہ کچھ عرصہ سے ان کا تبادلہ وفاق اور صوبہ پنجاب کے درمیان وجہ تنازعہ بنا ہوا تھا۔
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا
Nov 06, 2022