اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ق) سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان نہ آئیں، حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں۔ ایک انٹرویومیں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں پہلے بھی نواز شریف کو یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اور اب بھی کہتا ہوں کہ وہ ابھی پاکستان نہیں آئیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کو اس وقت امن کی ترغیب دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کو بھی کہوں گا تحمل سے کام لیں۔ سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ پرویز الٰہی کی ذمہ داری ہے تاہم سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔