بلاول کی امارتی ہم منصب سے ملاقات : تجارت ، توانائی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔ یہ ملاقات ابوظہبی میں سالانہ سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلی سے مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یو اے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلانہ امداد دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے جو ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سالانہ سر بنی یاس فورم کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔ وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...