رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت )رائے ونڈ میں سڑکوں کی تعمیر کا کام کھٹائی میں پڑ گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ عالمی اجتماع کے شرکاء کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار 10سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے کام کا حکم دیا تھا۔ فنڈز ریلیز ہونے کے باوجود چند سڑکوں کی عجلت میں تعمیر ومرمت کردی گئی لیکن تمام سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ تبلیغی مرکز بازار ریلوئے روڈ،سندر روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہے،جگہ جگہ کھڈوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام معطل رہنے کیساتھ ساتھ حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔