فیم پبلیکن کپ:بلیک پول ایف سی کی لکی یوتھ کلب کو 4-1 سے شکست

Nov 06, 2022


لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹبال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام جاری ’’فیم پبلیکن کپ2022‘‘کے کوالیفائنگ مرحلے میں بلیک پول ایف سی نے لکی یوتھ کلب کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔فاتح ٹیم کے عبدالاحد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے ہیٹ ٹرک سکور کی ۔ آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ڈیمولیشن ایف سی اور عدنان کلب شام چھ بجے جبکہ دوسرے میچ میں شہباز ایف سی اور آئیڈیل کلب شام ساڑھے سات بجے مدمقابل ہونگے۔ 

مزیدخبریں