لاہور(سپورٹس رپورٹر)بی سی سی آئی کے سربراہ نے راجر بنی نے کہا کہ ایشیا کپ 2023ء کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں ہے، حکومت نے حتمی فیصلہ کرنا ہے، اس معاملے پر حکومتی ہی کلیئرنس دیگی۔ مجھے نہیں لگتا کہ آئی سی سی ہمیں فیور کرتی ہے، ایسا کچھ نہیں جو ہم یہ کہہ سکتے ہوں، بھارت کرکٹ میں ایک بڑا پاور ہائوس ہے لیکن آئی سی سی میں سب کو ایک جیسا ہی دیکھا جاتا ہے۔