اسلام آباد(خبرنگار)رواں سیزن میں جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز پانچ ہزار سے تجاوز کر گئے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 47کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد5026ہو چکی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا ء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے47نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعدا5026ہو چکی ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی زون میں31کیسز کے بعد مجموعی طور2911جبکہ شہری علاقوں میں مزید16کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جسکے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر2115کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔