ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی فضائیہ کا دستہ آئندہ ہفتے سے یونانی جزیرے کریٹ کے سودا ایئر بیس میں شروع ہونے والی فضائی مشقوں آئی آف دی فالکن 3 میں شرکت کے لیے یونان پہنچ گیا۔سعودی خبررساں اداریکے مطابق ایتھنز پہنچنے پر سعودی ناظم الامور احد بن حمد فضائی دستے کے کمانڈر خلیفہ العنزی، سودا ایئر بیس کے کمانڈر کرنل کرسٹوس گریگوروڈیس اور ایتھنز کے سعودی سفارتخانے میں عسکری رابطہ آفیسر کرنل راشد العبودی نے سعودی فضائی دستے کا خیرمقدم کیا۔ فضائی دستے کے کمانڈر کرنل خلیفہ العنزی نے کہاکہ نئی مشقیں آئی آف دی فالکن کی ایکسٹیشن ہے۔ اس سے قبل دونوں ملکوں میں مشقیں ہوچکی ہیں۔