اسرائیل کی ہتھیاروں، بکتر بند گاڑیوں کی بڑی خریداری کی منظوری


مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) اسرائیلی قابض فوج نے سینکڑوں ملین شیکل مالیت کے معاہدے کے ذریعے مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ہتھیار اور بکتر بند جیپیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فوج نے مغربی کنارے میں استعمال ہونے والی پرانی گولیوں اور سنگ باری کے خلاف مزاحمت کرنے والی گاڑیوں کو تبدیل کرنے کے لیے 50 نئی بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ "بریکنگ ویوز" آپریشن میں حصہ لینے والی افواج کے تحفظ کو بڑھانے کی کوشش میں ہے۔دریں اثنا صیہونی اخبار نے رپورٹ کیا کہ مذکورہ بالا ذرائع سب سے بڑے ہیں جو فوج گزشتہ دہائی کے دوران فراہم کرچکی ہے۔ یہ اب تک کی مغربی کنارے میں فوج کے لیے ہتھیاروں کی سب سے بڑی خریداری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...