جودھ پور(نمائندہ خصوصی) سرائے سدھو،بارہ میل اور چوپڑہٹہ میں موجود پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول وڈیزل میں ملاوٹ اور پیمانوں میں کمی کو معمول بنالیا،سرائے سدھو شہر وگردونواح بارہ میل اور چوپڑہٹہ میں موجود پیٹرول وڈیزل میں ملاوٹ اور پیمانوں میں کمی کو معمول بنالیا ،ملاوٹ شدہ ناقص پیٹرول وڈیزل کے استعمال سے گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں ،پیٹرول پمپس مالکان کروڑ پتی بن گئے،متعلقہ ادارے کے ذمہ داران پیٹرول پمپس چیک کرنے کی بجائے سب اچھا کی رپورٹیں پیش کرکے افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ، شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ کاروائی کی جائے۔