سپریٹنڈنٹ واپڈا جہلم سرکل زاہد عثمانی کی بیول میں کھلی کچہری فوٹوسیشن 


 بیول(نامہ نگار) سپریٹنڈنٹ واپڈا جہلم سرکل زاہد عثمانی کی بیول میں کھلی کچہری فوٹوسیشن ہی ثا بت ہوئی۔زاہد عثمانی کے احکام مقامی واپڈا کے عملے نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دئیے۔تقریبا دس دن قبل واپڈا آفس بیول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سپریٹنڈنٹ جہلم سرکل زاہد عثمانی نے ہدایات جاری کیں کہ صارفین کے مسائل کی رپور ٹ دو دنوں میں تیار کر کے ایکسئین آفس روانہ کی جائے لیکن اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا۔مقامی عملہ نزرانے کے بغیرکوئی کام کرنے کو تیار نہ ہے۔جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا کے اعلی حکام اپنے احکام پر عملدرآمد نہیں کروا سکتے تو کھلی کچہری کے ڈرامہ کی کیا ضرورت تھی۔

ای پیپر دی نیشن