عمران خان پرقاتلانہ حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ڈاکٹر ربنواز 


فتح جنگ ( نامہ نگار ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میںقاتلانہ حملہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے تاریخ میں ایساکبھی نہیں ہوا ہے کہ پرامن احتجاج کو روندنے کی کوشش کی جائے عمران خان ملک میں ترقی چاہتے ہیں اورملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربنواز مہورہ اور ملک محمد سلیم آف ڈھرنال نے اپنے الگ الگ بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ بزدل حکمران عمران خان کے لانگ مارچ سے بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں عمران خان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑے ہیں اوران کے ارادے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں  وہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلاکرہی دم لیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک میں ترقی چاہتے ہیں اور وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھناچاہتے ہیں۔ عمران خان کا منشور کرپشن سے پاک پاکستان ہے ملک سے کرپشن کاخاتمہ ان کی اولین ترجیحات ہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہیں اللہ تعالی نے عمران خان کومحفوظ رکھاہے جس پر جتناشکر اداکیاجائے وہ کم ہے انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان کی ہر کال پر ضلع اٹک کی عوام ایم این اے میجر طاہر صادق کی ولولہ انگیز قیادت میں صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے پرامن احتجاج میں شریک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن