گوجرخان،چورگھر سے دولاکھ کیش 150 پاونڈ،تین تولے زیور لے اڑے


گوجرخان (نامہ نگار )  ڈھوک ہفیال بیول کے رہائشی محمد موبین نے قاضیاں چوکی پر درخواست دی کہ میں اور میری بیوی تقریبا شام 6 بجے بھانجے کے گھر محفل میلاد میں شرکت کے لئے گئے تو باہر مین گیٹ کو تالا لگا دیا جبکہ کمروں کے لاک کھلے ہوئے تھے واپس آ کر ہم سو گئے صبح ضرورت پڑنے پر الماری کھولی تو الماری سے میری بیوی کا پرس موجود نہ تھا پرس کے اندر موجود میرا اور میری بیوی کا برٹش پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور دوائرکائن کے ٹکٹ دولاکھ پاکستانی کرنسی اور 1500 پاونڈ اور تین تولے زیور نامعلوم چور چرا کر لے گئے پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چورں کی تلاش شروع کر دی ادھر تھانہ جاتلی کے ایریا کھرالی بنگیال  کے رہاشی محبوب الہی نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز دن کو اس کی بھابھی اپنے گھر میں موجود تھی ایک ڈکیت اچانک گھر میں داخل ہوا اور اسکی بھابھی کی سونے کی بالیاں مالیت پچاس کانوں سے اتروا کر فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن