خاکروبوں کو کم میٹریل فراہم کرنے سے صفائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہرمیں صفائی نہ رکھے جانے کی بڑی وجہ خاکروبوں کو مطلوبہ سامان مکمل نہیں دیا جاتا، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے ہر یونین کونسل میں 35سے 40خاکروب فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ان کو ماہانہ گلیو ں سڑکوں کی صفائی کیلئے چار کے قریب جھاڑو درکار ہوتے ہیں ، آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ماہانہ دو جھاڑو جاری کئے جاتے ہیں اس کے ساتھ دیگر سامان کی بھی کمی کی شکایات ہیں، خاکروبوں کے مطابق اگر روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جائے گلیوںکی صفائی کی جائے تو چار جھاڑو بھی کم ہونگے ، ادارے کی جانب سے کم میٹریل فراہم کرنے سے بھی صفائی آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن