اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ایران نے 6گولڈ اور2سلور میڈلزجیت کر چوتھی کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا تاج اپنے سرسجا لیا پاکستان نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی قومی کھلاڑیوں نے سونے کے 3چاندی کے3 اور کانسی کا 1تمغہ جیتا مصر کی ٹیم 2گولڈ 1سلور اور5 برونزمیڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی چیمپئین شپ کے جونیئرز ایونٹ میں ٹیم گرین پاکستان نے 3 گولڈ اور1 سلورمیڈلز کے ساتھ پہلی، بحرین کی دوسری اور ایران کی تیسری پوزیشن رہی قبل ازیں پی ایس بی کے لیاقت جمنازیم میں چیمپئین شپ کے آخری روز کھیلے گئے 49- کے جی کے فائنل میں قازقستان کی نورے بوزی نوا(Nouray Bouzenova)نے پاکستان کی فاطمہ الزہرہ کو 2-0 سے، 57- کے جی میں قازقستان کی نوریاسیوستانوا (Nooriya Sevostanova)نے پاکستان کی نوررحمان کو 2-0 سے، 73- کے جی میں مصر کی ملک دیا (Malik Dia) نے پاکستان کی ملیشیا علی کو 2-0 سے شکست دیکر گولڈ میڈلز اپنے نام کئے مردوں کے 58- کے جی فائنل میں ایران کے آرمین ہادی پور(Armin Hadipour) نے قازقستان کے زاسربک اسلامو (Zhasserbek Islamov)کے 2-0 سے، 68- کے جی فائنل میں ایران کے محمد صادیگ (Muhammad Sadegh) نے قازقستان کے ایلڈربرمبے (Eldar Birimbay)کو 2-1 سے اور 87- کے جی فائنل میں ایران کے محمد عامر(Muhammad Amir) نے مصر کے محمدخطاب (Muhammad Khattab) کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا ایشین چیمپئین شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں وفاقی وزیر شاہ زین بگتی، قازقستان کے پاکستان میں سفیر، عمان کے نائب سفیر، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سی ای او عمر سعید، ایونٹ کے ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ لبنان کے ڈینئل خوراسن ڈی جان (Daniel Khorassandijan)، چیئرمین ریفری کمیشن شہرام عربابی (Shahram Arbabi) سمیت اسپورٹس سے وابستہ دیگرشخصیات بھی موجود تھیں
ایران نے ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا تاج اپنے سرسجا لیا
Nov 06, 2022