سیاسی بحران، تمام اسٹیک ہولڈرز کو دانشمندی سے کام لینا ہوگا، ناصر عباس

اسلام آباد (خبرنگار)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملکی سیاسی صورت حال پر جاری اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دانشمندی اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ حالات بے قابو ہوئے تو کچھ نہیںبچے گا، نہ کوئی غدار ہے نا ہی کوئی وطن فروش ، پاکستا ن کے عوام سڑکوںپر اپنے جائز حقوق کی خاطر نکلے ہیں، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام فقط فوری شفاف انتخابات میں مضمر ہے۔ مقتدر قوتوں کو چاہئیکہ وہ عوام کو بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے دیں، فوری شفاف انتخابات اور عوام کی منتخب حکومت کو بغیر کسی مداخلت کے اقتدار کی منتقلی اس بحران کے حل کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا،  عوام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں،املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے اپنے آپ کو الگ کریں،آمریت کی راہ ہموار کرنے والے سازشی عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن