تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یوکرائن پر روسی حملے سے قبل روس کو ڈرون فراہم کیے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا یوکرائن کی جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے تاہم یوکرائن جنگ میں روس کی مدد کے لیے ڈرون فراہمی کا مغربی ممالک کا الزام غلط ہے۔ دوسری جانب یوکرائنی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔
ایران اعتراف