واشنگٹن(آئی این پی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب ہوگئے، کانگریس کی کمیٹی نے ٹرمپ کو ملنے والے تحائف کی تلاش شروع کر دی،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی کو غیر ملکی سربراہان نے کئی تحائف دئیے تھے، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا جبکہ روسی صدر نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا تھا،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دور میں 50 ہزار ڈالر کے دیگر تحائف بھی ملے تھے، جاپانی وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے بھی ٹرمپ کو تحائف دئیے تھے۔
ٹرمپ، تحائف
ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب کانگریس کمیٹی نے تلاش شروع کر دی
Nov 06, 2022