لاہور (خبر نگار) بنکنگ جرائم عدالت نے 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی شورٹی ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔ مونس الٰہی‘ ان کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ خارج ہونے کے بعد اپنی شورٹی واپس لینے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ عدالت نے دیگر ملزموں محمد نواز بھٹی اور مظہر عباس کی بھی شورٹی ریلیز کرنے کا حکم دیدیا۔
حکم
منی لانڈرنگ کیس: مونس‘ دیگر کی شورٹی ریلیز کرنے کا حکم
Nov 06, 2022