کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی پی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج ملک کی سیاسی صورتحال گھمبیر ہے۔ ملک نے کئی مارشل لا دیکھے ہیں، پاکستان کسی خونی انقلاب کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہر ادارے کو اپنے آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا پڑے گا۔ سیاسی جماعتوں، سٹیک ہولڈرز کا گرینڈ ڈائیلاک کرایا جائے تاکہ بحران سے نکلا جا سکے۔ کتاب کی تقریب رونمائی اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صدر کا جانبدارانہ کردار رہا ہے، موجودہ صدر کی ثالثی دورے، ادارے قبول نہیں کریں گے۔ آئین میں الیکشن کا طریقہ کار کا تعین ہے۔ وقت کے ساتھ الیکشن ہوں گے، مسائل حل نہ ہوئے تو وفاق کیلئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ افہام و تفہیم اور بات چیت کے ذریعے ہی ملک کو آگے لے جایا جا سکتا ہے۔ ضیاء الحق کے مارشل لاء کے دور میں چائے خانوں میں باتیں ہوتی تھیں، آج پھر کہا جا رہا ہے ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران سیاستدانوں نے قربانیاں دیں۔ آج تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو کہتی ہیں۔ ہمیں اقتدار میں لاؤ۔ ایم آر ڈی تحریک کے دوران بھی اسٹیبشلمنٹ کی اجارہ داری تھی، ملکوں میں انقلاب اس وقت آتے ہیں جب عوام کے پاس کھانے کو نہ ہو اور عوام اپنی لیڈر شپ کو اکھاڑ پھینکتے ہیں۔
رضا ربانی