لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ ) لاڑکانہ میں ایک ہی دن اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹ میں 15 کروڑ روپے منتقل ہوگئے۔ اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹ میں 5،5 کروڑ روپے منتقل ہوئے، اے ایس آئی نثار احمد آریجا تھانے میں ہیڈ محرر تعینات ہے جبکہ اہلکار سدھیر کلہوڑو پولیس لائن لاڑکانہ میں نائب محرر تعینات ہے اور پولیس اہلکار علی رضا ون فائیو لاڑکانہ میں تعینات ہے۔تینوں افرادکا کہنا ہے ہمارا ان پیسوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، اعلیٰ حکام ہمارے اکاؤنٹ میں منتقل پیسوں کا نوٹس لیں۔
لاڑکانہ