مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما فیض ٹمن کی تحریک انصاف میں شمولیت


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مضبوط اور سینئر رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے چکوال سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے پی ٹی آئی کے صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر قیادت کی جانب سے انہیں پارٹی سکارف پہنایا۔ ملاقات کے دوران سردار فیض ٹمن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار اور موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 51 ہزار ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی۔
پی ٹی آئی‘ شمولیت

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...