عمران نے ناموس رسالت کی جنگ لڑی‘ امپورٹڈ حکومت کا پراپیگنڈا قابل مذمت: فیاض چوہان


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ جو مذہبی انتہا پسندی کا ڈراما امپورٹڈ حکومت کر رہی ہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ عمران نے امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نا موس رسالت کی جنگ لڑی۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنھوں نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف ایک دن مختص کروایا۔ عمران خان ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے حوالے سے ایسے اقدامات کئے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہ ہوئے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے درسی کتب میں نبی پاک ؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لازم قرار دیا۔ عمران خان نے پنجاب میں نکاح کے فارم پر لڑکا اور لڑکی کی طرف سے ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کروایا۔ عمران خان نے پاکستان میں رحمۃ للعالمین اتھارٹی قائم کی۔ یہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے اصل قاتلوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر عمران خان کے مطالبے کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔
فیاض چوہان

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...