لاہور ( خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملکی سیاسی صورت حال پرکہا کہ پاکستان کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو دانشمندی اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ حالات بے قابو ہوئے تو کچھ نہیںبچے گا، نہ کوئی غدار ہے نا ہی کوئی وطن فروش ، پاکستا ن کے عوام سڑکوں پراپنے جائز حقوق کی خاطر نکلے ہیں، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام فقط فوری شفاف انتخابات میں مضمر ہے، مقتدرقوتوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے دیں۔