عوام کی دعائیں فوجی جوانوں کے ساتھ ہیں : تاجر رہنما

Nov 06, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ اور انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے عہدیداران نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے کہا ہے کہ فوجی جوان دودہائیوں سے مسلسل دہشت گردوں کیخلاف سربکف ہیں اورقوم آج بھی ان کی پشت پرکھڑ ی ہے افغان حکومت کو اپنی سرزمین سے پاکستان کے فوجی جوانوں پرہونیوالے حملے روکنا ہوں گے، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، چوہدری ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید، چوہدری شہزاد ورک، انعام الحق و دیگر نے کہا کہ عوام کی دعائیں اوروفائیں اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ ہیں جو یقینا قیام امن اور پاکستان سے دہشتگرد عناصر کا صفایا کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے پاکستان کی پیشہ ور فورسز کو ملی کامیابیاں خوش آئند ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک مذموم سازش کے تحت افواج پاکستان کیخلاف منفی ‘ جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، عوام اپنی پاک فوج کے شہیدوں کے وارث فوجی جانبازوں کیخلاف کوئی سازش کا محاذ آرائی برداشت نہیں کرے گی۔ 

مزیدخبریں