نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف ملک میں امن خراب کرنی چاہتی ہے ملکی اداروں پر تنقید کسی صورت برداشت نہیں ملک میں افراتفرای پھیلانے والے منہ کی کھائیں گے عوام سب سمجھتے ہیں کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے مسلم لیگ ن استحکام پاکستان کی ضامن ہے کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری ظہیراحمد بٹ کی میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا نوجوان افواہوں پر دھیان مت دیں افواج پاکستان کے بارے نازیبا گفتگو کسی صورت قبول نہیں پاکستان ہوش کے ناخن لے اور قوم کو گمراہ نہ کریں سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر پاکستان تحریک انصاف نے پیدا کیا اپنے سوا سب کو جھوٹا کرپٹ سمجھنا یہ کونسی سیاست ہے عمران خان پر اگر حملہ ہوا ہے تو شفاف تحقیقات کرانی چاہیے ۔