فضائی آلودگی کا نوٹس، متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے رپورٹ طلب 


لاہور(لیڈی رپورٹر)قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پنجاب کے کمشنر ندیم اشرف نے لاہور میں تیزی سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کاازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ان میں چیف سیکرٹری پنجاب، وفاقی سیکرٹری صنعت وپیداوار، سیکرٹری ماحولیات پنجاب، کمشنر لاہور شامل ہیں ۔ کمشنر پنجاب ندیم اشرف کاکہناہے کہ فضائی آلودگی کے مضراثرات کی وجہ سے لاہور کے شہریوں کی اوسط عمر میں 2.7 سال کمی واقع ہوئی ہے گزشتہ چند برسوں میں لاہور کا شمار آلودہ ترین شہروں میں ہورہاہے جس کے مضراثرات شہریوں کی صحت اور زندگی پر پڑرہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...