لاہور(خبرنگار)کمشنرلاہور محمد عامر جان نے کہا ہے کہ شہر کے انڈر پاسز، اوورہیڈ برجز کی خوبصورتی کیلئے ایم او او یو کے مطابق کام کیا جائے گا۔ انڈرپاسز اور اوورہیڈ برجز کو تاریخ و ثقافت کی بنیاد پر خوبصورت ڈیزائین پر پینٹ کیا جائیگا۔آج کمشنر لاہور اور بین الاقوامی نجی پینٹ کمپنی برائٹو کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب کمشنر آفس میں ہوئی۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان اور سی ای او برائٹو کمپنی خواجہ زین اعجاز سکا نے ایم او یو پر دستخط کیے۔