لاہور(نامہ نگار)عوامی رکشہ یونین نے گزشتہ روز سی سی پی اولاہور آفس کے سامنے د ھرنادیا جبکہ سی سی پی او کی جانب سے انصاف دلانے کی یقین دہانی کروانے کے بعداحتجاج ختم کر دیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ تھانہ شاد باغ کے ایس ایچ او سیف اللہ نیازی نے ترقی، میڈل، نقد انعام اور تعریفی اسناد حاصل کرنے کے شوق میں بے گناہ رکشہ ڈرائیور عمرکے خلاف دس کلو چرس کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے یتیم رکشہ ڈرائیور کی زندگی برباد اور بیوہ ماں اور بیوی بچوں کو در در دھکے کھانے پر مجبور کردیا تھا۔ اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی اپنے جھوٹے کارنامے کی خوب تشہیر کی تھی۔