وزیراعظم کا زرعی ریلیف پیکج کسانوں کیلئے خوشحالی کی نوید ہے:اقبال گجر

Nov 06, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا  1800ارب روپے کا زرعی ریلیف پیکج  کسانوں کیلئے خوشحالی کی نوید ہے میاں نوازشریف کے بعد شہبازشریف وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں کسانوں کے لئے تاریخی پیکج دیکر زرعی شعبے کو نئی زندگی دی ہے یوریا کھاد پر 2500روپے فی بوری سبسڈی،بجلی کا ٹیرف 13رو پے فی یونٹ،ٹیوب ویلوں کے لئے سولر پینلز کی فراہمی، آسان شرائط پر قرضوں اور پرانے ٹریکٹرز کی خریداری کی اجازت ملنے سے زمیندار اور کسان خوشحال ہوں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش پر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کے برعکس زرعی شعبے میں اصلاحات اور سپورٹ کرنے کے نتائیج صرف 6ماہ بعد ہی مل جاتے ہیں زمیندار کی حالت پر مزید توجہ دی جائے تو پاکستان چند مہینوں میں گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا خوردنی آئل کی مقامی کاشت سے بھی قیمتی ز رمبادلہ بچایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت بارے بھی توقع ہے کہ وزیراعظم شہبا زشریف کسانوں اور زرعی شعبے کے حق میں بہت جلد مثبت فیصلہ کریں گے ۔

مزیدخبریں