شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہاہے کہ قائداعظم کے بعد عمران خان پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جن پر پوری قوم اندھا اعتماد کر رہی ہے ایسے لیڈرصدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنی سیاست یا اقتدار کی بجائے ملک وقوم کے مستقبل کیلئے اپنا تن ، من ، دھن قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں عمران خان پر حملہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی کارستانی ہے اس حملہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کا کوئی شہری بھی محفوظ نہ ہے ایک قومی لیڈر پر ا س طرح کا حملہ ریاست کی ناکامی کا ثبوت ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںعلامتی دھرنا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر میاں بلال ریاض ، ظفر اقبال انصاری ،ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگربھی ہمراہ تھے ۔