بھکھی (نامہ نگار) تحریک انصاف لائیر ونگ کے نائب صدر رائے اشفاق کھرل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان پر ہونے والا حملہ انتقا می ہتھکنڈا ہے ایسے مذموم و سفاکانہ فعل کی کسی جمہوری معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں اقتدار پر مسلط کرپٹ ٹولہ چاہتا ہے کہ عمران خان کو راستے سے ہٹادیا جائے تاکہ اقتدار پر قابض رہنا ممکن ہوسکے مگر اللہ تعالیٰ عمران خان کا محافظ و مدد گار ہے جس نے ہر مشکل میں سہارا دیا ہے آئندہ بھی انتقامی سیاست کو فروغ دینے والوں کی کوئی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔
انتقامی سیاست کو فروغ دینے والوں کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی:رائے اشفاق
Nov 06, 2022