لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ذہنی صحت اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے ، ذہنی صحت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور ہمارے معاشرے میں اس کی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے ہمیں اگر کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ پیش ہو تو فورا ً ماہر نفسیات سے مشورہ کرنا چاہیے۔انہوںنے ان خیالات کااظہار یونیورسٹی میں ذہنی صحت کے متعلق آگاہی کیلئے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام واک،پینل ڈسکشن اور طالبات کے مابین پوسٹر مقابلوںکے موقع پر کیا۔
سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا: پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر
Nov 06, 2022