کامونکی(نمائندہ خصوصی)کشمیر پاکستان کی شہ رگ اورشہیدوں کی جنت ہے بھارت کی بربریت سرفروش کشمیریوں کو مرعوب نہیں کرسکتی،بھارت کے بدترین ظلم وستم نے کشمیریوں کونڈر اور مضبوط بنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل چودھری محمد نعیم بلانے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نریندرمودی نے جموں وکشمیرکے چناروں اوراس کی آبشاروں کوغصب کرنے کی ناکام سازش کرتے ہوئے الٹا بھارت کاشیرازہ بکھیردیا،مودی کے ہاتھوں بھارت کی بربادی کاسلسلہ جاری ہے۔سکھ قوم بھی خالصتان کے قیام کیلئے میدان میں آگئی،عنقریب بھارت کاوجود قصہ پارینہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی بھارتی آئین میں نقب لگانے کے باوجود کشمیر کی امتیازی حیثیت ختم نہ کرسکا۔وادی کشمیر کئی دہائیوں سے بد ترین تشدد اور پر آشوب حالات سے دوچار ہے۔بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوم متحدہ کو مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پر ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آتا کشمیری اپنے شہیدوں کو فخر سے پاکستانی پرچم میں دفن کرتے ہیں۔