فیض آباد چوک‘ املاک پر پتھرا¶‘ 2 درجن گرفتار‘ 2 مقدمے درج


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آئی نائن پولیس نے فیض آباد چوک میں احتجاج، پولیس اور ایف سی اور املاک پتھراو¿ کے الزامات سمیت دو مقدمات درج کر لئے، جن پی ٹی آئی کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، عامرکیانی سمیت 250 سے زائد افراد شامل ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے دو درجن افراد کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا۔ دونوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمہ کے متن کے مطابق فیض آباد اور آئی جے پی روڈ پر کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراو¿ کیا۔ مظاہرین نے موٹرسائیکلیں جلائیں اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔
گرفتار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...