اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( او آئی سی سی آئی )کے ممبران کے ساتھ ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیاجس کی میزبانی او آئی سی سی آئی کے ممبر یونی لیور نے کی۔چیئرپرسن سی سی پی راحت کونین حسن نے ممبر سی سی پی مجتبی احمد لودھی اور سینئر آفیسرز کے ساتھ اس سیشن سے خطاب کیا جبکہ او آئی سی سی آئی کے جنرل سیکرٹری عبدالعلیم اور یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے بھی اپنے سنیئر ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن میں شرکت کی۔
آگاہی سیشن