عمران  دفاعی اداروں پر حملہ آور ہورہا ہے:جے یوآئی


اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علماء اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان  ملک دشمنی میں بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ معلوم ہوتے ہیں عمران جعلی مظلومیت کی آڑ میں ملکی دفاعی اداروں پر حملہ آور ہورہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ۔ پی ٹی آئی کی کے پی حکومت میں بھی بد امنی ہے اور پنجاب میں بھی نااہلوں کو فوری استعفی دینا چاہیے لانگ مارچ ناکام ہوچکا تھا فیس سیونگ کے لئے سارا ڈرامہ رچایا گیا۔ 
 اسلم غوری

ای پیپر دی نیشن