بالاکوٹ (اے پی پی) بالاکوٹ میں بارش، بالائی علاقوں ناران، بابو سر ٹاپ، شوگران میں برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ پولیس نے ناران سے آگے بابو سر ٹاپ تک 4چوکیاں بھی ختم کر دیں۔ شاہراہ کاغان کو ناران سے آگے کے لئے بند کر دیا۔ ڈی ایس پی بالاکوٹ سراج خان نے بتایا کہ ناران سے آگے بٹہ کنڈی بیسل گیٹی داسو بوڑاواہی میں قائم پولیس کی چوکیاں ختم کر دی گئی ہیں اور ناران سے آگے سیاحوں و مقامی افراد کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان سفر کرنے والے افراد شاہراہ کاغان کی بجائے شاہراہ قراقرم کا استعمال کریں اور ناران ویلی کے لئے آنے والے سیاح محکمہ موسمیات کی رپورٹ دیکھ کر ناران کا سفر کریں۔
بالاکوٹ/ برفباری
ناران‘ بابو سر ٹاپ شوگران میں برفباری، سیاحوں کو جانے سے روک دیا گیا
Nov 06, 2022