بلوچستان میں غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی



کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔سرکاری سروے کے مطابق صوبے میں 18.9 فیصد بچے غذائی کمی میں مبتلا ہیں ،حکومت بلوچستان نے صورتحال پر قابو پانے کیلئے صوبہ میں نیوٹریشن ایمرجنسی تو لگائی تاہم چار سال گزرنے کے باوجود فنڈز ریلیز نہیں کیے۔بلوچستان میں غذاکی کمی کے شکاربچوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ رپورٹ ہو رہاہے،سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 10 سال قبل یہ شرح 15 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 18.9 فیصد ہو چکی ہے۔ اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔عالمی معیار کے مطابق اگر یہ شرح 15 فیصد سے زائد ہو تو صورتحال الارمنگ ہو جاتی ہے ۔
بلوچستان/ غذائیت کمی

ای پیپر دی نیشن