کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کا لانگ مارچ ناکام گیا، اسی لئے انہوں نے موخر کیا، تحریک انصاف کی اب کہانی ختم ہوچکی ہے، عمران خان کے پاس لانگ مارچ موخر کرنے کے سوا اور کوئی راستہ ہی نہیں تھا. وزیر جامعات اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو اب نہ فیس سیونگ ملے گی اور نہ ہی دوبارہ لانگ مارچ کر سکیں گیں، آخری گیند اور سانس تک لڑنے والے کے غبارے سے پنجاب میں ہی ہوا نکل گئی، قوم اس چینی چور اور گھڑی چور کو جان چکی ہے اسی لئے اس کے ساتھ سڑکوں پر نہیں نکلی. صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ ٹانگ میں ایک گولی لگی ہے، پھر کہا گیا کہ چار گولیاں لگی ہیں، پہلے کہا گیا کوئی فریکچر نہیں پھر اس کا اضافہ بھی کر دیا گیا. اسماعیل راہو نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب سندھ کا خواب دیکھنا بند کریں، اب تو آپ کے ھاتھ سے پنجاب بھی نکل گیا اور اب آپ کے پی کے کی فکر کریں کہیں وہ بھی نہ ھاتھ سینکل جائے،سندھ کے لوگ باضمیر اور با شعور ہیں، تمہاری جہالت سندھ کی بیداری اور شعور کی مسلسل توہین کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ کیلوگ جیل،کوڑے اور پھانسیاں قبول کر لیتے ہیں لیکن آمریت اور غلامی نہیں، غلام سندھ نہیں، غلام تمہاری ذہنیت، سوچ اور فطرت ہے۔
اسماعیل راہو