ملتان( نمائندہ خصوصی ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ارباب اختیار کی مبینہ غفلت ایم ڈی اے کی رہائشی کالونی فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ون اور ٹو کے داخلی راستوں پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو نہ روکا جا سکا اور نہ ہی اس غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لیے متعلقہ شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی گئی ہے ٹاون کے داخلی راستوں جس میں سترہ کسی مائینر کی مین سڑک بھی شامل ہے پر سینکڑوں دکانیں تعمیر کر لی ہیں دکانوں میںمختلف نوعیت کے کاروبار کئے جارہے ہیں جن میں ڈرنک پوائنٹس بھی شامل ہیںِ جہاں ملحقہ علاقوں سے آنے والے افرد کا رات گئے تک بیٹھے رہنا معمول بن گیا ہے جس سے چوری رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں فاطمہ جناح ٹاؤن کے رہائشی عدم تحفظ کا شکار ہیں یہاں یہ امر بھی انتہائی افسو س ناک ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ون اور ٹو کے جے بلاک سمیت دیگر بلاکوں میں بلاک اور پلاٹوں کی نمبرنگ کیلئے لگائی جانے والی لوہے کی بیشتر پلیٹیں اکھاڑ لی گئی ہیں جہاں اب صرف لوہے کے پائپ موجود ہیں اس صورتحال پر فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ون اور ٹو کے رہائشیوں نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائیں اورمذکورہ ٹائون میں پارک اور کمرشل ایریا میں مارکیٹ کی تعمیر شروع کروا کر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
فاطمہ جناح ٹائون