روجھان (خبر نگار ، کورٹ رپورٹر) سابق نگران وزیراعظم پاکستان سردار میر بلخ شیر مزاری کی میت آبائی شہر روجھان مزاری پہنچ گئی ہے کل دو پہر اڑھائی بجے میری میدان میں نماز جنازہ اداکی جائے گی جب میت روجھان پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار تھی چاہنے والے زوروقطار روتے رہے پورے شہر میں سوگ کا سماں ہے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں اپنے والد کے پہلوں میں دفن کیا جائے گاایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ،سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری انکے بھائی سردار دوست علی مزاری ،سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری ،محبوب جعفر خان رند سمیت دیگر افراد میت کے ساتھ آئے سابق وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف جاوید ہاشمی سیاسی راہنما محبوب جعفر رند بلوچ سمیتکئیم شخصیات نے تعزیت کی جبکہ نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدرارت صدر نور احمد راہی نے کی اجلاس میں محمد عمران ملک ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری مزمل نور محمد علی گورچانی محمد علی ڈوگر معراج مزاری امجد مزاری امجد آفتاب مزاری عدنان راجپوت سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اجلاس میں سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
بلخ شیر مزاری
بلخ شیر مزاری کی میت روجھان پہنچ گئی، نماز جنازہ آج ہوگی
Nov 06, 2022