کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) ایران نے 6گولڈ اور2سلور میڈلزجیت کر چوتھی کومبیکس ایشین انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا تاج اپنے سرسجا لیا پاکستان نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی قومی کھلاڑیوں نے سونے کے 3چاندی کے3 اور کانسی کا 1تمغہ جیتا مصر کی ٹیم 2گولڈ 1سلور اور5 برونزمیڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی چیمپئین شپ کے جونیئرز ایونٹ میں ٹیم گرین پاکستان نے 3 گولڈ اور1 سلورمیڈلز کے ساتھ پہلی، بحرین کی دوسری اور ایران کی تیسری پوزیشن رہی قبل ازیں پی ایس بی کے لیاقت جمنازیم میں چیمپئین شپ کے آخری روز کھیلے گئے 49- کے جی کے فائنل میں قازقستان کی نورے بوزی نوا نے پاکستان کی فاطمہ الزہرہ کو 2-0 سے، 57- کے جی میں قازقستان کی نوریاسیوستانوا نے پاکستان کی نوررحمان کو 2-0 سے، 73- کے جی میں مصر کی ملک دیا نے پاکستان کی ملیشیا علی کو 2-0 سے شکست دیکر گولڈ میڈلز اپنے نام کئے مردوں کے 58- کے جی فائنل میں ایران کے آرمین ہادی پور نے قازقستان کے زاسربک اسلامو کے 2-0 سے، 68- کے جی فائنل میں ایران کے محمد صادیگ نے قازقستان کے ایلڈربرمبے کو 2-1 سے اور 87- کے جی فائنل میں ایران کے محمد عامر نے مصر کے محمدخطاب کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
ایشین چیمپئین شپ کی تقسیم انعامات کی تقریب میں وفاقی وزیر شاہ زین بگتی، قازقستان کے پاکستان میں سفیر، عمان کے نائب سفیر، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سی ای او عمر سعید، ایونٹ کے ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ لبنان کے ڈینئل خوراسن ڈی جان ، چیئرمین ریفری کمیشن شہرام عربابی سمیت اسپورٹس سے وابستہ دیگرشخصیات بھی موجود تھیں اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے پی ٹی ایف کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد کا کہنا تھا کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ تھا جس کے لئے میں کومبکس اسپورٹس ،ریفریز۔اپنے تمام یونٹس اور سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔قاڑقستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منعقدہ چیمپئن شپ میں کھیل کا اعلی معیار دیکھنے کو ملا پورے ایونٹ میں کوئی متنازع فیصلہ نہیں ہوا۔ایونٹ کے ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ ڈینیل خوارسن ڈی جان کا کہنا تھا کہ ایشیا لیول کی چیمپئن شپ کے تمام مقابلوں میں ریفری شپ بہت عمدہ رہی۔