کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ ڈینیل ویٹوری نے افغانستان کے خلاف میچ میں مچل سٹارک کو نہ کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ میچ میں مچل سٹارک کو نہ کھلانے کا فیصلہ ایک حکمت عملی تھی۔انہوںنے کہا کہ مینجمنٹ نے ان کی جگہ کین رچرڈسن کو ٹیم میں رکھنا بہتر سمجھا۔ ہم رچرڈسن کو پاورپلے کیلئے لائے تھے، سٹارک کو ٹیم سے باہر یہ سوچ کر رکھا گیا کہ ہیزل وڈ اور پیٹ کمنز وکٹیں لیں گے، ان دونوں کے پاس نئی گیند سے وکٹیں لینے کی صلاحیت زیادہ ہے۔ ٹیم کی قیادت کی یہ سوچ تھی کہ کین ڈیتھ اوورز کیلئے غیر معمولی ہیں اس لیے ہم انہیں وہاں استعمال کریں گے۔ کھلاڑیوں کو ہر صورتحال میں ڈھل جانے والا ہونا چاہیے، خاص طور پر جب آپ اپنے ہوم گرائونڈ پر ہوں۔