اکراچی (کامرس ارپورٹر ) ملکی سیاسی افق پر تنائو کے باوجود پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 700سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ انڈ یکس41100 پوائنٹس سے بڑھ کر41800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 67کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے52.01 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 4دن تیزی ریکارڈ کی گئی اسی دوران انڈیکس 950.37پوائنٹس بڑ ھ گیا تاہم لانگ مارچ پر حملہ کی وجہ سے 1دن کی مندی سے انڈیکس 234.40پوائنٹس لوز کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں715.97پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41140.34 پوائنٹس سے بڑھ کر 41856.31پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 185.66پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 15041.11پوائنٹس سے بڑھ کر15226.77 پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28130.60پوائنٹس سے بڑھ کر28552.78 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 60ارب5 کروڑ60 لاکھ 15ہزار 221روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 66 کھرب 73ارب 52کروڑ 12لاکھ62 ہزار 853 روپے سے بڑھ کر 67کھرب 33ارب 57کروڑ 77لاکھ78ہزار74روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کاروباری تیزی سے ایک موقع پر انڈیکس 42176.02پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے انڈیکس 41140.34پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 7ارب روپے مالیت کے 32کروڑ 57لاکھ16ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم2ارب روپے مالیت کے 9کروڑ 74لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1734کمپنیوں کا کاروبا ر ہوا جس میں سے902کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،690میں کمی اور142کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،جی تھری ٹیکنالوجیز ،سلک بینک لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،سنر جیکو پاک ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،نشاط چونیاں ،ہم نیٹ ورک ،حیسکول پیٹرول ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،غنی گلوبل ،فوجی سیمنٹ ،سوئی نادرن گیس ،سوئی سدرن گیس ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،دیوان سیمنٹ ،فیصل بینک ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ اور پی ٹی سی ایل سر فہرست رہے ۔