اچی (کامرس رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران تیزی کا عنصر غالب رہا اور روئی کے بھاؤ میں تقریبا ایک ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ہفتہ کے پہلے تین روز کے دوران زبردست مندی کا رجحان رہا نیویارک کاٹن کے دسمبر وعدے کا بھاؤ کم ہوکر فی پانڈ 71 امریکن سینٹ پر آگیا تھا لیکن جمعرات کی شام سے 16 امریکن سینٹ بڑھ کر 87 امریکن سینٹ کی اونچی سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ چین دوبارہ امریکن کاٹن کی خریداری میں نمایاں رہا اور کاٹن کے Speculators نے زیادہ فروخت کردیا تھا وہ دوبارہ خریداری کرنے لگے اور مقامی جینرز بھی تیزی کی امید سے فروخت کرنے سے اجتناب برتنے لگے۔ دوسری جانب جمعرات کو پاکستان کاٹن جنرز کی جانب سے 31اکتوبر تک ملک میں روئی کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق اس عرصے میں روئی کی پیداوار توقع کے برخلاف 37 لاکھ 7 ہزار 693گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار 62 لاکھ 57ہزار 19گانٹھوں کے نسبت 25 لاکھ 49 ہزار 326 گانٹھیں 40.72 فیصدکم ہے توقع سے کم رپورٹ آنے کی وجہ سے جنرز تھوڑی ہمت میں آگیا ہے۔
اور وہ روئی بیچنے سے اجتناب برت رہا ہے دوسری جانب ٹیکسٹائل اسپنرز نے بھی دیکھو اور انتظار کروکا رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس کے باعث کاروباری حجم نسبتا کم ہے۔ آئندہ دنوں مارکیٹ کیا رخ اختیار کرتی ہے وہ وقت بتائے گا گو کہ بین الاقوامی طور پر Recession جاری ہے روس اور یوکرین کا تنازعہ شدید بگڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی طور پر بھی سیاسی حالات بے یقینی کے ہیں۔ ٹیکسٹائل ملز کے ذرائع کے مطابق کاٹن یارن اورٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ اور بھا میں سرد بازاری ہے زبردست مالی بحران ہے ٹیکسٹائل سیکٹر تقریبا 50 فیصد بند ہے۔ کئی ملز نے اسٹاف کو فارغ کر دیا ہے جس کے باعث بیکاری اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ16700روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھا ؤمیں ملا جلا رجحان رہا۔ نیویارک کاٹن کے دسمبر وعدے کا بھاؤ فی پانڈ 71 امریکن سینٹ کی نیچی سطح پر آ کر دوبارہ 87 امریکن سینٹ کی اونچی سطح پر بند رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 23-2022 کیلئے ایک لاکھ 91 ہزار 800 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔
کر مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ تیزی کا عنصر غالب
Nov 06, 2022