کامونکی (نامہ نگار) گذشتہ شام طاہر یٰسین تتلے عالی سے اپنی دْکان بند کرکے کامونکی آرہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکوؤں نے اْس سے 62 ہزار500 روپے چھین لئے جبکہ وہاڑی کا محمد عمران بینک سے 13 لاکھ روپے نکلواکر اکاؤنٹنٹ اشرف کے ہمراہ اپنی گاڑی میں سادھوکی جارہا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب کار سوارتین ڈاکو اْن سے رقم چھین کر لے گئے دوسری طرف دھنگ والی کا زاہد اقبال گھر واپس جارہا تھا جس سے راستہ میں کار سوار خاتون اور مرد ہزاروں روپے مالیت کا بکر ہتھیا لیا ،گوجرانوالہ کے علی حسن کی موٹر سائیکل فوڈ سٹریٹ کے باہر سے چور گئے۔جبکہ نواحی گاؤں چک ہندہ کے ارشاد کے ڈیرہ سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چوربرقی موٹر چوری کرکے لے گئے۔اسکے علاوہ واہنڈو کے نواحی گاؤں ڈالیانوالی کے محمد مسلم کی آٹا چکی کے تالے توڑکر نامعلوم چور بیٹری،جنریٹر،گندم چاول اور وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔